پیر , 6 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
233526
  • Sindh 96236
  • Islamabad 13494
  • KP 28116
  • Punjab 81963
  • Balochistan 10814
  • GB 1561
  • AJK 1342
  • DEATH 4808

ریٹائرڈ بریگیڈیئر سے ریٹائرڈ میجر کا فراڈ، پولیس نے گرفتار کرلیا

تھانہ سول لائن راولپنڈی کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر سے مبینہ فراڈ کرنے والا ریٹائرڈ میجر طفیل تین سال کے عرصے کے  بعد گرفتار ہو گیا ہے اور وہ تین سال روپوش تھا جس کے بعد اس کو آج گرفتار کیا گیا اور اب وہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق میجر ریٹائرڈ طفیل نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ امجد سے گھر خریدا اور ادائیگی اڑھائی کروڑ کے چیک سے کی جب کہ طفیل کے بریگیڈیئر امجد کو دیے گئے چیک باونس ہو گئے۔ تاہم، پولیس نے کہا کہ طفیل نے کچھ ادائیگی کی تھی اور باقی رقم چیک کے ذریعے ادا کرنے کی بات ہوئی جو بعد میں باؤنس ہوا اور ملزم روپوش ہو گیا۔ ان کے خلاف فراڈ کیس میں تھانہ سول لائن میں ایف آئی آر ہو چکی تھی۔

تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کر کے طفیل نامی ملزم کو کم وبیش تین سال بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس کے ایک اہلکار نے نیا دور کو بتایا کہ ان کو اطلاع ملی کہ طفیل اس مقام پر موجود ہے، جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر ان کو گرفتار کیا اور اب تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ نیا دور

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

رشید مصباح نہیں مرے | سرفراز انور صفی

تحریر: سرفراز انور صفی “ جنابِ صدر ! رشید مصباح کے بارے آپ میں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے