پیر , 6 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
233526
  • Sindh 96236
  • Islamabad 13494
  • KP 28116
  • Punjab 81963
  • Balochistan 10814
  • GB 1561
  • AJK 1342
  • DEATH 4808

رینٹل پاور ریفرنس، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بری

اسلام آبادکی احتساب عدالت نے رینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے راجہ پرویز اشرف اور خزانہ شوکت ترین کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے بریت کی درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے راجہ پرویز اشرف اور شوکت ترین کو ساہو وال رینٹل پاور ریفرنس سے بری کیا گیا ہے

ملزمان پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا، ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈی نینس کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

رشید مصباح نہیں مرے | سرفراز انور صفی

تحریر: سرفراز انور صفی “ جنابِ صدر ! رشید مصباح کے بارے آپ میں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے