اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

روس کا کل دنیا کی پہلی کورونا وائرس ویکسین لانچ کرنے کا اعلان، فرانس نے ویکسین خریدنے کی آفر قبول کرلی

روس نے  کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیار اپنی ویکسین کے تمام تجرباتی مراحل مکمل ہونے پر کل اسے لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا ویکسین ماسکو کی گامالیا انسٹی ٹیوٹ اور روسی وزرات دفاع کے اشتراک سے بنائی گئی ہے جس کے تینوں تجرباتی مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں۔

روسی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کہ تیار کردہ کورونا ویکسین کے انسانوں پر تینوں کلینیکل ٹرائلز کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے ہیں اور اب اسے کل مارکیٹ میں پیش کردیا جائے گا۔

دوسری جانب فلپائن کے صدر رودریگو نے روس کی کورونا وائرس کے علاج کے لیے بنائی گئی ویکسین خریدنے کی آفر بھی قبول کر لی ہے۔

فلپائن کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر پوری عوام کے سامنے ویکسین کا استعمال سب سے پہلے خود کریں گے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

عاصم باجوہ نے بلوچستان میں سازش کی، نواز شریف

پیپلز پارٹی کی میزبانی میں منعقد آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے