ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

رواں سال حج پر جانے والے عازمین کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار

سعودی عرب نے رواں سال صرف کرونا ویکسین لگوانے والے عازمین کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی الجزیرہ کے مطابق سعودی عرب کے وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس سال صرف ان افراد کو حج میں شرکت کی اجازت ہوگی جنہیں کرونا ویکسین لگائی گئی ہوگی۔

وزارت صحت کے مطابق حج پر آنے کے خواہشمند افراد کے لیے کرونا ویکسین لازمی ہے اور اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے یہ ایک اہم شرط ہوگی۔

حکام نے یہ واضح کیا ہے کہ مکمل ویکسینیشن والے عازمین کو قرنطینہ نہیں کرنا ہوگا۔

سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کے لیے بھی کرونا ویکسین لازمی ہوگی کیونکہ انہوں نے لوگوں کو مکہ، مدینہ اور انٹری پوائنٹس پر طبی سہولیات فراہم کرنی ہیں۔

گزشتہ سال بھی سعودی عرب نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے صرف ایک ہزار افراد کو حج کی اجازت دی تھی جس میں سعودی شہری سمیت ملک میں رہنے والے دیگر ممالک کے افراد شامل تھے

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے