ہفتہ , 23 جنوری 2021
ensdur

رمضان میں ملک بھر کیلئے یکساں لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے رمضان المبارک میں ملک بھر کے لیے یکساں لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری سےملاقات کی۔

اس موقع پر وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ تمام فرقوں کے مذہبی رہنماؤں سے مشاورت کر کے یکساں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

دونوں وزراء کی ملاقات میں رمضان المبارک میں عبادات کی ادائیگی کے دوران کورونا کی روک تھام سے متعلق معاملات زیربحث آئے۔

اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ تجویز کردہ لائحہ عمل اور ہدایات پورے ملک کے لئے یکساں ہونی چاہئیں۔

و زیرداخلہ نے کہا کہ باضابطہ طور پر ایسے نتیجے پر پہنچا جائے جس سے عبادات میں خلل نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کی جائیگی کہ اس مہینے سے جڑے مذہبی جوش وخروش کو زندہ رکھا جاسکے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر تمام شہریوں کی صحت کے تحفظ اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا اولین ترجیحات ہیں۔

اعجازشاہ نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ بہترین لائحہ عمل مرتب کرسکیں۔

بشکریہ جنگ

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

وفاقی حکومت نے گزشتہ 2سال میں 5 ارب ڈالر قرض لیا، سینیٹ میں آگاہی

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پچھلے دو سال میں  5 ارب ڈالرز کے بیرونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے