ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

رمضان سے پہلے گھی کی فی کلو قیمت میں 30روپے تک اضافہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک اضافہ کردیا۔

وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے مہینے تک چینی، آٹا، چاول اور دالوں کے نرخ برقرار رکھے جائیں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے دو اہم سمریاں ای سی سی نے منظور کرلیں۔

اجلاس میں بجلی بلوں پر 10 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں پر ٹیکس عائد کرنے اور احساس پروگرام کیلئے کمیونی کیشن سپورٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ای سی سی اجلاس میں این سی او پی کیلیے حکومتی خودمختار گارنٹی کی منظوری دی گئی ہے

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

میری گلی سے کوویڈ بھی ڈرتا ہے | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان پچھلے ایک برس کے دوران روزمرہ زندگی میں ایک شے ایسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے