ہفتہ , 8 اگست 2020
ensdur

رانا ثناء اللہ نے نواز شریف اور جہانگیر ترین میں رابطوں کی تصدیق کردی۔

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے جہانگیر خان ترین اور نواز شریف کے درمیان رابطوں کی تصدیق کردی، انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور جہانگیرترین کے درمیان براہ راست تو ملاقات فی الحال نہیں ہوئی لیکن کچھ شخصیات کے ذریعے ان دونوں کے درمیان نہ صرف رابطہ ہوا ہے بلکہ پیغام بھی بھیجے گئے ہیں۔

لیگی رہنماء نے مزید کہا کہ نواز شریف اس وقت ملک سے باہر اپنا علاج تو کروا رہے ہیں لیکن ساتھ ساتھ اس حکومت کا علاج بھی کر رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ہے کہ اس حکومت نے اپنے ساتھ اتنا کچھ کرلیا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف تحریک چلانے کے لئے بہت مدد مل چکی ہے۔ اتنے ایشوز کھٹے ہو چکے ہیں کہ اپوزیشن اس کے خلاف تحریک چلا سکتی ہے۔

مریم نواز سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ جب پارٹی قیادت چاہے گی مریم نواز ایکٹو ہوجائیں گی۔

دوسری جانب جہانگیرترین کے ترجمان نے رانا ثناء کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نہ جہانگیر ترین نے نواز شریف سے پہلے رابطے کی کوشش کی ہے اور نہ آئندہ ایسا کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

بارش سے کےالیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

کراچی میں آج ہونے والی بارش سے کےالیکٹرک کے 350 سےزائد فیڈر ٹرپ کرگئے، فیڈر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے