جمعہ , 10 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
243599
  • Sindh 100900
  • Islamabad 13829
  • KP 29406
  • Punjab 85261
  • Balochistan 11052
  • GB 1619
  • AJK 1485
  • DEATH 5058

راحت صادق فقیر کے ساتھ آن لائین عالمی عید مِلن پارٹی

کورونا کے قید کی بوریت اور یکسوئی کے ماحول کو خوشگوار کرنے کیلئے رمیش راجا اور منظور اجن کی شروع کی گئی ہفتہ وار آن لائین میٹنگس کے تحت تھر کے ابھرتے ہوئے فنکار راحت صادق فقیر سے آن لائین عالمی عید مِلن پارٹی ہوئی، جس میں آمریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، فن لینڈ، اٹلی، جرمنی، لنڈن، ہنگری، روس، بحرین، سعودی عرب اور دبئی سے کئی دوستوں نے شرکت کی اور راحت صادق فقیر کے سریلی آواز میں جدید شاعری سے لطف اندوز ہوئے۔

پروگرام کے شروعات میں ایک دوسرے سے عید مبارک کہنے سے ہوئے اور پھر رمیش راجہ نے مہمان فنکار کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو دہائیوں سے تھر کے مہان استاد شفیع فقیر اور صادق فقیر نے نا صرف اپنے میٹھے سروں سے ہمیں راحت بخشی بلکہ کئی سریلے شاگرد  دے کر سندھی موسیقی کو مالامال کیا۔ان میں راحت صادق فقیر  جدت سے بھرپور ایک ابھرتا ستارہ ہے، جو کہ میٹھی آواز، سخت محنت اور جدید شاعری سے سرشار ہے۔

اس موقعہ پر فنکار راحت صادق فقیر نے کہا کہ موسیقی قدرتی اور کائناتی ہے جب کہ شاعری انسانی ہے جسے کائناتی بننے کیلئے ترجمہ کی ضرورت پڑتی ہے۔ لیکن دونوں کا سنگم آفاقی سرور بن جاتا ہے۔ انساں اور دنیا کے اندر کا انتشار، جنگ اور نفرت کا خاتمہ موسیقی سے ہی ممکن ہے۔

اس نے مزید کہا کہ موسیقی کے بہتری اور اضافہ کے خاطر سرکار کو فنکار کی عمر پر نہیں بلکہ نئے کلام کو نئے کمپوزیشن کے ساتھ گانے پر ایوارڈ دینا چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں راحت فقیر نے کہا کہ سننے والے پرانے صدا حیات گانوں کی فرمائش کرکے فنکار کی اپنے فن اور محنت کو عیاں کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں اور موسیقی میں جدت اور اضافہ رک جاتا ہے۔

اختتامی کلمات کہتے ہوئے میزبان منظور اجن نے کہا کہ راحت اپنے والد صادق فقیر کی ملی ہوئے میراث کو مسلسل محنت اور کڑی ریاض کے آگے بڑھا رہا ہے اور موسیقی کی دنیا میں منفرد نام و مقام پیدا کر رہا ہے۔ مزید کہا کہ آئندہ پروگرام شاہ لطیف پر ڈاکٹر سحر گل بھٹی کا لیکچر ہوگا۔

پروگرام میں اپنے اور تمام انسانوں کے وسیع مفاد میں کرونا وبا کے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا گیا اور کرونا متاثریں کی کفالت کی حکومت سے اپیل کی گئی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

سنتھیا یقیناً کسی ایجنڈے پر آئی ہے: لطیف کھوسہ

سابق گورنر پنجاب، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے