پیر , 30 نومبر 2020
ensdur

دہشتگردوں کی سہولت کار حکومت جنوری تک کی مہمان ہے، بلاول بھٹو زرداری

کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیشگوئی کرتے ہوئے دعویٰ کا ہے کہ حکومت صرف جنوری تک کی مہمان ہے۔ آج کا جلسہ ریفرنڈم، عوام نے فیصلہ سنا دیا، اب حکمرانوں کو گھر جانا ہی پڑے گا۔

پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خینر پختونخوا سرزمین غیرت مندوں اور بہادروں کی سرزمین ہے، یہاں کی عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ پورے خیبر پختونخوا کا مطالبہ ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کی حکومت کو دہشت گردوں کی سہولتکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسے عوام کے خون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ لوگ یہ گڈ اور بیڈ طالبان کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ خیبر پختوںخوا کے عوام کو بے آسرا چھوڑ دیا گیا۔ ہم دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں سب کے لیے ایک قانون نہیں ہوگا، تب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا۔ بجلی، چینی، گیس، سبزیاں، آلو اور مرغی کے گوشت سمیت سب کچھ مہنگا ہے۔ غریب عوام جائے تو کہاں جائے۔ سلیکٹڈ کی نالائقی کی وجہ سے ملک میں بجلی آٹا اور چینی کا بحران ہے۔ ملک میں تاریخی مہنگائی اور غربت ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

خواب گاہ میں ریت | افشاں احمد

تحریر: افشاں احمد اردو زبان کے متعلق بات ہو تو ذہن غیر ارادی طور پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے