منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

دو روز بعد عید قربان، لاہور شہر میں کوڑے کے ڈھیر

عید قربان میں دو دن رہ گئے لیکن پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے متعدد علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔

وزیر اعلیٰ نے 2 روز قبل شہر کا دورہ کرنے کے بعد صفائی کے حوالے سے انتظامیہ کو ہدایات بھی دیں مگر شہر بھر میں کوڑے کے ڈھیر اس بات کا ثبوت ہیں ہدایات کو خاطر میں نہیں لایا گیا۔

روزنامہ دنیا کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات کے حوالے سے سروے کیا،ٹیم جس جگہ بھی گئی وہاں کنٹینر تو کوڑے سے لدے ہی تھے ان کے باہر بھی گندگی کے ڈھیر نظر آئے ۔ جس سے واضح طور پر کہا جا سکتا ہے کئی روز سے کوڑا نہیں اٹھایا گیا۔

اخبار کے مطابق علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہو، ایجرٹن روڈ، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، کوئینز روڈ، ہربنس پورہ سے دھرم پورہ ،منٹگمری روڈ ،مال روڈ سمیت متعدد علاقوں میں یہی مناظر دیکھنے کو ملے ۔واضح رہے کچھ روز قبل وزیر اعلیٰ نے صفائی کمپنی کا تین ماہ میں تیسری دفعہ ایم ڈی تبدیل کیا مگر شہر میں صفائی کے انتظام پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

پچھلے چند روز سے1ہزار 65 ورکرز نے تنخواہ نہ ملنے پر کام کرنے سے انکار کیاہوا ہے۔ ورکرز اتحاد کا کہنا ہے جب تک تنخواہیں اکاؤنٹ میں نہیں آئیں گی کام نہیں کریں گے ۔ ورکرز کی ہڑتال سے شہر میں گندگی کا مسئلہ مزید بگڑنے کا خدشہ ہے کیوں کہ عید قربان کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کا چیلنج بھی درپیش ہوتا ہے ۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کو بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایات کی ہیں ۔

بشکریہ روزنامہ لاہور

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے