جمعہ , 10 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
243599
  • Sindh 100900
  • Islamabad 13829
  • KP 29406
  • Punjab 85261
  • Balochistan 11052
  • GB 1619
  • AJK 1485
  • DEATH 5058

دنیا میں 92 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر، ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 76 ہزار سے زائد

دنیا بھر میں اب تک 92 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 23 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔

پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے زیادہ ہے۔ متاثرین کی تعداد میں صوبہ سندھ جبکہ اموات کے اعتبار سے پنجاب سرفہرست ہے۔

چین، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا میں وبا کی ’دوسری لہر‘ کے دوران مزید نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا کو وبا سے زیادہ بڑا خطرہ یکجہتی کے فقدان کا ہے۔

سعودی عرب نے حج کے شرکا کی تعداد محدود رکھنے اور صرف سلطنت میں مقیم افراد کو حج کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ کی عدالت نے بچی کے اغواء میں معاونت کے کیس میں سابق وزیر داخلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے