جمعہ , 10 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
243599
  • Sindh 100900
  • Islamabad 13829
  • KP 29406
  • Punjab 85261
  • Balochistan 11052
  • GB 1619
  • AJK 1485
  • DEATH 5058

دنیا میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 3 لاکھ سے زائد، اب تک پانچ لاکھ پانچ ہزار سے زائد اموات

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس مرض کے باعث پانچ لاکھ پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں 25 لاکھ سے زائد افراد اس مرض سے متاثر ہیں جبکہ وہاں اب تک سوا لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

پاکستان میں اب تک دو لاکھ بارہ ہزار سے زائد افراد میں اس مرض کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 4356 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یہاں اب تک 98 ہزار سے زائد افراد اس مرض سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

29 جون کو سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہاں ایک روز میں 74 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو اب تک کی سب سے بڑی یومیہ تعداد ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وبا کا بدترین مرحلہ ابھی آنا ہو۔ ادارے نے کہا ہے کہ اگر حکومتوں نے درست پالیسیاں نہیں اپنائیں تو کئی گنا اور لوگ اس مرض کا شکار ہو جائیں گے۔

امریکہ اور انڈیا کی کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلوں کو یا واپس لے لیا ہے یا ان پر عملدرآمد ملتوی کر دیا ہے اور اس کی وجہ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ بتایا جا رہا ہے۔

تھائی لینڈ میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ پبز، بارز اور کیریوکی کلبز کو بدھ سے کھلنے کی اجازت ہو گی، اور غیر ملکی سیاحوں پر قوانین میں بھی نرمی لائی جائے گی۔

یورپی یونین نے 14 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن کے شہریوں کو یکم جولائی سے یونین میں داخلے کی اجازت ہوگی تاہم ان ممالک میں چین، برازیل اور امریکہ شامل نہیں ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

سنتھیا یقیناً کسی ایجنڈے پر آئی ہے: لطیف کھوسہ

سابق گورنر پنجاب، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے