جمعہ , 22 جنوری 2021
ensdur

دنیا بھر میں 98 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر، ہلاکتیں چار لاکھ 94 ہزار سے زائد

دنیا بھر میں اب تک 98 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 94 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

پاکستان میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4116 ہے۔ متاثرین کی تعداد میں صوبہ سندھ جبکہ اموات کے اعتبار سے پنجاب سرفہرست ہے۔

دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد ساڑھے 24 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔

بی بی سی فارسی سروس کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ایران میں کووڈ 19 کی وجہ سے ہونے والی اموات کی درست تعداد سرکاری اعداد و شمار سے 5 سے 10 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

امریکہ کے عالمی ادارۂ صحت کو فنڈز معطل کرنے کے اعلان کے کچھ ہفتوں بعد جرمنی اور فرانس نے کہا ہے کہ وہ ادارے کی اقتصادی مدد میں اضافہ کریں گے۔

فلپائن کے شہر سیبو میں فوج کی سرپرستی میں لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کو 104 دن ہو گئے ہیں اور وہاں کووڈ۔19 کے متاثرین کی تعداد ابھی بھی بڑھ رہی ہے۔

ڈنمارک کی وزیرِ اعظم میٹے فریڈرکسن نے وبا سے نمٹنے کے لیے بلائے گئے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی خاطر اپنی شادی ملتوی کر دی ہے۔

بشکریہ بی بی سی اردو

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کرکٹ گپ شپ | حسنین جمیل

تحریر: حسنین جمیل برصیغر کی تین کرکٹ ٹیموں نے پچھلے 2 ماہ کے دوران مختلف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے