دنیا بھر میں اب تک 90 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 23 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار کے بعد اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔
پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے زیادہ ہے۔ متاثرین کی تعداد میں صوبہ سندھ جبکہ اموات کے اعتبار سے پنجاب سرفہرست ہے۔
چین، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا میں وبا کی ’دوسری لہر‘ کے دوران مزید نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا کو وبا سے زیادہ بڑا خطرہ یکجہتی کے فقدان کا ہے۔
سعودی عرب نے حج کے شرکا کی تعداد محدود رکھنے اور صرف سلطنت میں مقیم افراد کو حج کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔