منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

دنیا بھر میں کورونا کیسز ایک کروڑ انیس لاکھ سے زائد، کل ہلاکتیں پانچ لاکھ 46 ہزار سے زائد

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 19 لاکھ 54 ہزار 942 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 46 ہزار 720 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 45 لاکھ 5 ہزار 864 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 155 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 69 لاکھ 2 ہزار 358 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 33 ہزار 972 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 30 لاکھ 97 ہزار 84 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 16 لاکھ 8 ہزار 249 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 371 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 لاکھ 54 ہزار 863 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 74 ہزار 655 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 66 ہزار 868 زندگیاں نگل چکا ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 20 ہزار 653 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 43 ہزار 481 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 10 ہزار 494 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 94 ہزار 230 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار 952 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 9 ہزار 278 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 434 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 1 ہزار 19 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 99 ہزار 210 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 392 ہو گئیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 391 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 349 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 922 تک جا پہنچی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے