منگل , 22 ستمبر 2020
ensdur

دنیا بھر میں ساڑھے75 لاکھ سے زائد کورونا سے متاثر، ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 25 ہزار سے زائد

دنیا بھر میں اب تک ساڑھے75 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار کے بعد اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔

پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2627 ہے۔ متاثرین کی تعداد میں صوبہ پنجاب سرفہرست ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 2514 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس صوبے میں متاثرین کی کُل تعداد 52 ہزار 601 ہوگئی ہے۔

نیوزی لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہاں اب کورونا کا ایک بھی مریض نہیں ہے اور دو ہفتوں سے نئے مریض سامنے نہ آنے کے بعد وہاں آج پابندیوں کو نرم ترین کر دیا جائے گا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

نواز شریف اتنے بھی “بھولے” نہیں | نصرت جاوید

بسااوقات واقعتا گھبرا جاتا ہوں۔ چند مہربان پڑھنے والے بہت اشتیاق سے اہم ترین سیاسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے