جمعرات , 29 اکتوبر 2020
ensdur

خیرپور میں طلبہ سے زیادتی کے ملزم کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے، تھانے میں محفل کی ویڈیو پرانی ہے: پولیس

خیرپور کے علاقے ٹھری میرواہ میں ٹیوشن کے بہانے بچوں سے زیادتی کے ملزم سارنگ شر کا کریمنل ریکارڈ ہے، ملزم کے خلاف تین سے زائد مقدمات درج ہیں۔

ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کے جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیرپور کے علاقے ٹھری میرواہ میں ٹیوشن سنٹر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے ان کی ویڈیو بنانے والے ملزم سارنگ شر کا کریمنل ریکارڈ بھی ہے۔

ایس ایس پی خیر پور کے مطابق طالب علموں سے زیادتی کرنے والے ملزم سارنگ شر کی لاک اپ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بھی ویڈیو پرانی ہے۔

امیر سعود مگسی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ضلع نوشہرو فیروز کے تھانہ ہالانی کی ہے، ملزم ڈکیتی کے الزام میں 2015ء میں نوشہرو فیروز میں گرفتار ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم سارنگ شر نے لاک اپ میں دیگر قیدیوں کے ساتھ محفل سجائی ہوئی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے