جمعرات , 4 مارچ 2021
ensdur

خیبر پختونخوا میں چینی بحران، اوپن مارکیٹ میں قیمت 120 روپے کلو تک پہنچ گئی

خیبرپختونخوا میں چینی کا بحران پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے، اوپن مارکیٹ میں قیمت 100 سے 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، چینی ڈیلروں نے بھی تحفظات کا اظہارکر دیا، صوبائی حکومت نے درآمد کرنے کی تیاری کرلی۔

خیبرپختونخوا میں چینی کے بحران کے خدشات پیدا ہو گئے، پشاور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں جاری اضافے کو روکا نہ جا سکا، فی کلو قیمت 100 سے 120 روپے ہو گئی۔

چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت سے جہاں شہری پریشان ہیں وہیں ڈیلروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، ڈیلروں کا کہنا ہے کہ چینی جب مہنگی ملے تو مہنگائی ہی فروخت ہو گی، سستی فروخت کرنے سے کاروبار میں نقصان ہوگا۔

صوبائی حکومت نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت اور خدشات سے نمٹنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیئے اور صوبائی محکمہ خوراک کے حکام چینی کی قیمتوں کو کںٹرول کرنے سمیت دیگر مسائل پر قابو پانے میں ناکام نظر آر رہے ہیں۔

چینی کی قیمت میں اضافہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران دیکھنے میں آیا جبکہ مزید اضافے کے خدشات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے