منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

خیبر پختونخوا حکومت کو توانائی کے منصوبوں میں اربوں روپے نقصان کا انکشاف

خیبر پختونخوا حکومت کو توانائی کے منصوبوں میں اربوں روپے نقصان کا انکشاف ہوا ہے، منصوبوں میں تاخیر سے مجموعی طور پر 22 ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ ہائیڈرو پاور سوات، کوہستان، مردان منصوبوں کی رپورٹ کے مطابق 2007 میں شروع منصوبے 2017 میں بھی مکمل نہ ہوسکے، ناقص پلاننگ، بجلی کی پیداوار اور فروخت نہ ہونے سے نقصان ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی پیداوار اور فروخت نہ ہونے سے 7 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، انتظامی کنٹرول نہ ہونے اور تاخیر سے 10 ارب سے زائد کے اضافی اخراجات ہوئے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے