پیر , 23 نومبر 2020
ensdur

خیبر پختونخوا حکومت کا پی ڈی ایم کو پشاور میں جلسے کی اجازت دینے سےانکار

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو شہر میں‌ جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، اعلامیے کے مطابق کورونا وبا میں شدت آنے کے سبب جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی.

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کو پشاور میں جلسے کی اجازت سے انکار دیتے ہوئےضلعی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ عوامی اجتماع کےباعث کورونا مزید پھیلنےکا شدید خدشہ ہے، شہر میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے سبب کیسز میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا گیا تھا کہ ہدایات کے باوجود جلسہ کرنے پر اصرار کیا گیا تو پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمات درج ہونگے۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کورونا میں اضافہ ہوا تو ذمہ دار اپوزیشن ہوگی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

وبا کے دنوں میں بحران کی پیش گفتہ افواہ | وجاہت مسعود

تحریر: وجاہت مسعود ایک عہد ہے کہ تیزی سے اوجھل ہو رہا ہے۔ موت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے