جمعرات , 4 مارچ 2021
ensdur

خیبر پختونخواہ میں پوسٹ مارٹم اور دیگر فرنزک ٹیسٹ کیلئے 25 ہزار روپے فیس دینا ہوگی

خیبرپچتونچوامیں پہلی بارپوسٹ مارٹم اور دیگر فرانزک ٹیسٹ کیلئے25 ہزار روپے فیس مقرر کر دی گئی جبکہ مردہ خانےمیں چوبیس گھنٹےکیلئےلاش رکھنے پر1500روپے، جنسی تشدد کی میڈیکل جانچ پر 25000 روپے فیس مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ان تجاویز کو خیبرٹیچینگ ہسپتال کےبورڈ آف گورنرز نے خیبر میڈیکل کالجز میں نافذکرنے کیلئے منظورکیا ہے۔ جن میں 17 نئی فیسیس لاگو کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

خیبرمیڈیکل کالج کوپشاورکےعلاوہ دیگر اضلاع ریفر کرانے رپوسٹ مارٹم فیس 20 ہزارلیا جائے گا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی فرد کیلئے2 ہزارروپے فیس مقرر کرانےکی تجویز ہے، زہریلےٹسٹ، پیشاب کےنمونےلینے، نشہ آورتجزیہ ٹسٹ سمیت کئی ٹسٹ کرانے پربھی فیسیں مقررکرانےکی تجاویز دی گئی ہیں۔

فرانزک تجزیےکیلئے18ہزار، والدین کی شناخت کیلئے20ہزارفیس کاتعین کردیاگیاہے۔
واضح رہے کہ خیبریڈیکل کالج کےڈیپارٹمنٹ آف فرانزک میں مجموعی طورپر 17نئی فیسیں مقررکرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے