منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

خیبرپختونخواہ کے واحد چڑیا گھر میں ناکافی سہولیات کے باعث جانور مرنے لگے

تحریک انصاف مسلسل سات سال سے صوبے میں حکومت میں ہے، لیکن صوبے کے واحد چڑیا گھر میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران جانوروں کی دیکھ بھال کے نا مناسب انتظامات کے باعث 18 جانور مر چکے ہیں۔ مرنے والے جانوروں میں 9 نر اور 9 مادائیں شامل ہیں،3 جنگلی بلیاں مناسب پنجرہ نہ ہونے کے باعث مر گئیں جب کہ دوسرے جانوروں کے حملے کے باعث ایک ہرن بھی مارا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق جال سے سر ٹکرانے کے باعث ایک زیبرے کی موت واقعہ ہوئی ہے جب کہ ایک ریچھ دوسرے ریچھ کے حملے کے دوران مر گیا ہے، اسی طرح پنجرے سے سر ٹکرانے کے باعث مارخور کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

ایک چیتا اور 3 زرافے جگر اور پیٹ خرابی کی بیماری سے موت کا شکار ہوئے ہیں جب کہ ایک لگڑ بگڑ ٹیومر کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس چڑیا گھر کے ڈائریکٹر افتخار الزمان کے مطابق پاکستان میں سب سے کم جانور پشاور چڑیا گھر میں مرے ہیں، انہوں نے کہا کہ انسانوں کی طرح جانور بھی بیماریوں کے شکار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چڑیا گھر کے جانوروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں دوسری جانب انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس چڑیا گھر میں موجود جنگلی بلیوں کی موت غیر مناسب پنجرے کے باعث ہوئی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے