منگل , 19 جنوری 2021
ensdur

خواجہ آصف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے لیگی رہنما کو 14 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان سے نیب آفس میں اہلیہ اور وکلا کو ملاقات کی اجازت دے دی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت کی۔ نیب حکام نے عدالت سے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ 23 جون 2020 کو انکوائری کا آغاز کیا گیا۔ جس پر خواجہ آصف نے کہا 2018 میں پہلی پیشی نیب پنڈی میں بھگتی، نیب حکام اپنی تاریخ درست کریں، 2020 میں میرے خلاف کوئی کارروائی کا آغاز نہیں کیا گیا، کیس بے بنیاد ہے، میرے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔

یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے خواجہ آصف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا۔ نیب نے خواجہ آصف کے 2 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور پاور شو

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے