ہفتہ , 8 اگست 2020
ensdur

خفیہ ریکارڈنگ کے بعد ”مائنس ون “ فارمولے میں جان آگئی: سینئر صحافی کا دعویٰ

سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک خفیہ ویڈیو ریکارڈنگ لیک ہونے کے بعد ملکی سیاست میں ”مائنس ون “ فارمولے میں جان آگئی۔

نجی چینل کے پروگرام ” خبر ہے“ میں عارف حمید بھٹی نے  انکشاف کرتے بتایا کہ دو ہفتے قبل وزیر اعظم عمران خان کے ایک قریبی ساتھی ان سے ملنے گئے تھے، جہاں انہوں نے عمران خان کی ایک ویڈیو ریکارڈ کر لی اور وہ آگے لیگ کر دی۔ تجزیہ کار نے مزید بتایا کہ وہ شخص وزیر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں اور وزیر اعظم کے گھر بھی ان کا آنا جانا ہے۔

عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ وہ شخصیت اپنے عزیزوں کو پنجاب میں پانچ وزارتیں دلوانے کے خواہشمند ہیں ، پنجاب کی اہم ترین شخصیت وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران اپنے ساتھ ایک خفیہ کیمرا لگا کر گئے، جس کی وزیر اعظم کو خبر تک نہ تھی اورانہوں نے وزیر اعظم کی ایک ایسی کال کو ریکارڈ کر لیا، جس میں عمران خان تلخ الفاظ کا تبادلہ کر رہے تھے، بعد میں یہ ویڈیو کسی کو بھیج کر لیک بھی کردی گئی، عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ دراصل اس لیک ویڈیو کے بعد اپوزیشن کی طرف سے مائنس ون فارمولہ کے مطالبے کو میں جان آگئی ۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

مغل اعظم اور پانچ اگست | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان اس پانچ اگست کو بابری مسجد کے ملبے پر رام مندر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے