پیر , 23 نومبر 2020
ensdur

خادم رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کردی گئی، ہزاروں افراد کی شرکت

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ  لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ کے نماز جنازہ میں ان کی پارٹی کے ہزاروں کارکنان اور ان کے معتقدین نے شرکت کی۔

خیال رہے علامہ خادم حسین رضوی جمعرات کی شب انتقال کر گئے تھے۔ وہ گذشتہ چند روز سے بخار میں مبتلا تھے۔ خادم رضوی کو طبعیت بگڑنے پر شیخ زاید ہسپتال لے جایا گیا۔  تاہم ہسپتال انتظامیہ کے مطابق وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔

جنازے سے قبل علامہ خادم حسین رضوی کی میت ان کی رہائش گاہ پر کارکنوں اور عقیدت مندوں کے دیدار کے لیے رکھ دی گئی تھی۔

نماز جنازہ سے قبل شہریوں کو نقل و حرکت میں دشواری سے بچانے کے لیے ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

نعیم بخاری کو تین سال کے لیے چیئرمین پی ٹی وی تعینات کر دیا گیا

حکومت نے نعیم بخاری کو تین سال کے لیے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے