اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

خاتون صحافی شاہینہ شاہین کو تربت میں قتل کر دیا گیا

پی ٹی وی بولان پر بطور میزبان کے کام کرنے اور بلوچی میگزین دزگوہر کی ایڈیٹر صحافی شاہینہ شاہین کو آج تربت کےمقام پر نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطاپق شاہینہ شاہین گولی لگنے سے زخمی ہوئیں، جسکے بعد ایک نامعلوم فرد نے اپنی گاڑی پر انہیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخمون کی تاب نہ لاتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

شاہینہ شاہین صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک آرٹسٹ بھی تھیں اور بلوچستان کی مختلف آرٹ گیلیریز میں انکی تصاویر اور پینٹنگز ُرونما بھی ہو چکیں ہیں۔ اسکے علاوہ وہ بلوچستان میں عورتوں کی آذادی اور صنفی برابری کی کیمپینز کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔  یاد رہے کہ بی بی سی ایک رپورٹ کے مطاپق بلوچستان کا شمار صحافیوں کے لیے کام کرنے کی خطرناک ترین جگہوں میں ہوتا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

میثاق جمہوریت ۔ 2 کی ضرورت

تحریر: سید مجاہد علی اتوار کو اسلام آباد میں ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے