پیر , 6 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
233526
  • Sindh 96236
  • Islamabad 13494
  • KP 28116
  • Punjab 81963
  • Balochistan 10814
  • GB 1561
  • AJK 1342
  • DEATH 4808

حکومت کے ڈیڑھ درجن اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، خواجہ آصف کا بڑا دعویٰ

پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور مسلم لیگ نون کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ہر گزرنے والا دن پی ٹی آئی کے ووٹرز اور معیشت کیلئے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ‘کیپیٹل ٹاک’ میں اینکر حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کے ممبران اسمبلی حکومت سے ناراض ہیں، حکومت کے کم از کم ڈیڑھ درجن اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے ڈیڑھ درجن ارکان کے ساتھ ساتھ ق لیگ بھی ہمارے ساتھ مل سکتی ہے اور ہم وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا سکتے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

رشید مصباح نہیں مرے | سرفراز انور صفی

تحریر: سرفراز انور صفی “ جنابِ صدر ! رشید مصباح کے بارے آپ میں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے