اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

حکومت کی نظر میں مظلوم ہی ملزم ہے، مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ پہلی حکومت ہے جو ہر واقعہ کا الزام مظلوم کو دیتی ہے، یہ نہ تو حفاظت کرسکتے ہیں اور نہ ہی مظلوم کی داد رسی کرسکتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلے وار بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آپ مجرم کے بجائے مظلوم کو الزام دے کر بھیڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے۔ سانحے اور المیے میں فرق ہوتا ہے، سانحہ موٹروے پر ہوا اور المیہ یہ ہے کہ سی سی پی او کہتا ہے کہ رات کو شہریوں کی حفاظت ان کی ذمے داری نہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سی سی پی او نے واضح کیا کہ موٹر وے پر ڈرائیونگ کرتی عورت ریاست کا مسئلہ نہیں ہے، کیا آپ یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ریاست 12 بجے کے بعد سوجاتی ہے؟ یا یہاں جنگل کا قانون ہے؟ اس حکومت سے سوال ہے کہ ایک بدنام زمانہ افسر میں کونسے سرخاب کے پر لگے ہیں جو اس کے دفاع میں وفاقی وزراء بھی میدان میں اتر آئے اور سرکاری ترجمان بھی صف آرا ہوگئے ہیں؟

مریم نواز نے کہا کہ حکومت نہ تو حفاظت کرسکتی ہے اور نہ ہی مظلوم کی داد رسی کرسکتی ہے، یہ پیغام اس ملک کی عورتوں اور شہریوں کو دے دیا گیا ہے، یہ سانحے سے بڑا المیہ ہے۔ حکومت ارکان اور سی سی پی او کو کیا پتہ کہ ہر عورت کے پاس گاڑی نہیں ہوتی، اس ملک کی عام عورت کو گھر سے نکلنا پڑتا ہے، چاہے وہ کہیں بھی ہو۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

میثاق جمہوریت ۔ 2 کی ضرورت

تحریر: سید مجاہد علی اتوار کو اسلام آباد میں ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے