منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

حکومت کا کشمالہ طارق کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سابق رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کیخلاف ریفرنس لانے کی تصدیق کردی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمالہ کو کیش مالا کہا کریں۔ کیش مالا کے حوالے سے حکومت نے ترجيحات طے کرلی ہیں۔ کشمالہ طارق کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے وزیراعظم کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کشمالہ طارق نے فنڈز کے پیسوں کو سیر و تفریح میں استعمال کیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کشمالہ طارق کو وفاقی عہدے پر 5 سال کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ کسی بھی وفاقی ادارے کے عہدے سے سربراہ کو ہٹانے کیلئے ریفرنس ضروری ہوتا ہے۔

ریفرنس وزارت قانون کی جانب سے تیار کیا جائے گا، جس کے بعد وہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو منظوری کیلئے ارسال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے تفتیش کے دوران خواجہ آصف کے کیس میں کشمالہ طارق کے بینک اکاؤنٹس سے پیسوں کی منتقلی کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا، جس کیلئے ریفرنس کے ذریعے کشمالہ طارق کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ قائد کی رہنما کشمالہ طارق وفاقی محتسب برائے جنسی ہراسگی ہیں۔ چند روز قبل کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کی ٹکر سے اسلام آباد کے ریڈ زون میں 4 نوجوانوں کی ہلاکت کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے