جمعہ , 23 اکتوبر 2020
ensdur

حکومت کا مہنگائی کے سدباب کیلئے 15 ارب روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (سماچار نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے سدباب اور غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے 15 ارب روپے کا پیکج لانے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اہم فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے معاشی ٹیم کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہنگائی کے خلاف 15 ارب کا پیکج لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلیٹی سٹور کے ذریعے کھانے پینے کی چیزوں پر ریلیف دیا جائے گا۔ کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں کو ضلع کی سطح پر انتظامیہ کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ 15 ارب روپے کے پیکج میں تمام اہم اشیائے خورونوش شامل ہونگی۔ عام شہریوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے سستی اشیا ملیں گی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

’’غداری‘‘ کے پرچے اور عوام کا محسوس نہ ہونے والا درد | نصرت جاوید

عملی سیاست سے عرصہ ہوا ریٹائر ہوئے چودھری انور عزیز محض ایک فرد نہیں تابدار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے