ہفتہ , 8 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

حکومت الگ صوبے کے معاملے پر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے: یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے حکومت الگ صوبے کے ایشو پر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے،ہمارا مطالبہ الگ صوبہ ہے، سیکرٹریٹ نہیں چاہیے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں عوام پر پٹرول بم گرایا گیا،جب تک یہ حکومت رہے گی عوام پر مصیبتیں آتی رہیں گی۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ تمام پارٹیوں سے مل کر مشاورت کے ساتھ حکومت کے خلاف آ ئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ عید کے موقع پر سب کا خیال رکھا جائے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر تین لاکھ سے زائد آوازیں #SindhIsNotColonyIK

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر تین لاکھ سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے