بدھ , 25 نومبر 2020
ensdur

حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، وہ 3 روز سے بخار میں مبتلا ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سےفوری اسپتال منتقل کیا جائے۔ حمزہ شہباز کے علاج کی تمام قانونی ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ “میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں”۔

 

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

سیاسیات، ذاتیات اور پاکستان پیپلز پارٹی | زوہیب حسن ایڈوکیٹ

تحریر: زوہیب حسن ایڈوکیٹ (سوات پختونخوا) سیاسیات سماج اور جنتا کو درپیش مسائل کا حل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے