ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

اے ٹی سی کی جانب سے حلیم عادل شیخ کی پی ایس 88 ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی کیس اور تجاوزات کیس میں ضمانتیں مسترد کردیں۔

خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نامزد ہیں۔

حلیم عادل شیخ کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے