جمعرات , 4 مارچ 2021
ensdur

حلیم عادل شیخ کی حرکتوں سے ملیر میں پی ٹی آئی کا صفایا ہوگیا: ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی حرکتوں کی وجہ سے ضلع ملیر سے تحریک انصاف کا صفایا ہوگیا، پی ٹی آئی ملیر کے عہدیداران نے بھی کہا حلیم عادل شیخ نے الیکشن کے دن ڈرامہ کیا۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے حلیم عادل شیخ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والوں سے ان کے اپنے مقامی عہدیداران مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں، یہی صورتحال سینیٹ کے انتخابات میں ہے، پورے سندھ سے پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم پر ان کے لوگوں نے الزامات لگائے ہیں، حلیم عادل شیخ جس پارٹی میں شامل ہوئے، اسے تباہ و بردباد کر کے چھوڑ جاتے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے