منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

حلیم عادل شیخ نان کسٹم گاڑی استعمال کررہے تھے، پولیس

پی ٹی آئی سندھ کے رہنما اور سندھ میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی مشکلات میں اضافہ، سندھ پولیس نے 16فروری کی سرگرمیوں سےمتعلق انکشافات پرمبنی رپورٹ تیار کرلی۔

پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حلیم عادل اورساتھی انتخابی حلقےمیں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائےگئے، حلیم عادل کے3گارڈز شعیب بروہی، مصطفیٰ بروہی اور ظفر بروہی کی شناخت کرلی گئی، پی ایس 88 میں حلیم عادل جعلی نمبرپلیٹ کی حامل گاڑی میں گھومتے رہے۔ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کے پاس سفید رنگ کی گاڑی موجود تھی،حلیم عادل شیخ مبینہ طور پر اسمگل شدہ گاڑی استعمال کررہے تھے،حلیم عادل شیخ کی گاڑی کے ڈالے میں اسلحہ بردار گارڈز سوار تھے،پولیس نےمسلح افراد کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا،فوٹیج میں نظرآنے والااسلحہ پولیس نے تحویل میں نہیں لیا۔

فوٹیج میں نظرآنے والی ایک کلاشنکوف اور گاڑی تاحال لاپتہ ہے، حلیم عادل شیخ کے زیر استعمال گاڑی پولیس سے چھپائی گئی ہے، حلیم عادل کی گاڑی پرگولی لگی یا پتھر؟ گاڑی کا فارنزک بھی نہیں کروایاگیا، پولیس ذرائع کے مطابق فارنزک نہ کروانے کی وجہ گاڑی نان کسٹم ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کے رنگ کی تبدیلی جعلسازی ہے، جس پرمقدمہ درج ہوسکتاہے، مبینہ طور پر نان کسٹم گاڑی اور جعلی نمبرپلیٹ کے استعمال پربھی مقدمات ہوسکتے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے