ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

حلیم عادل سستی شہرت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، سانپ والا معاملہ بھی ڈرامہ لگتا ہے، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ سستی شہرت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ سانپ والا معاملہ بھی ڈرامہ لگتا ہے۔ جیل میں بیماری کا بہانا بنایا اور اسپتال میں پارٹی کی۔

سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس سے خطاب میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کو گرفتاری کے بعد سی آئی اے سینٹر منتقل کیا گیا۔ وہاں حلیم عادل کے ملنے جلنے پر کوئی پابندی نہیں تھی۔ ان کے نوکر چاکر بھی وہاں آتے جاتے تھے۔ کوئی ملنے کیلئے آنے والا اپنے سانپ ساتھ لے آیا ہوگا۔

سعید غنی نے کہا کہ حلیم عادل کا سانپ والا بھی کوئی ڈرامہ لگتا ہے۔ حلیم عادل سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ پر تنقید کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ یہ اپنی پٹیاں کھلوا لیں تو اندازہ ہوجائے گا کہ انہیں زخم لگے ہیں یا نہیں۔ ہمیں اگر انتقامی کارروائی کرنی ہوتی تو پہلے کرچکے ہوتے، مگر یہ ہمارا وطیرہ نہیں۔ ان پر دہشت گردی کا مقدمہ چل رہا ہے، انہیں پولیس کی تحویل میں ہونا چاہیئے تھا، مگر ان کی ڈرامہ بازی ختم نہ ہوئی، جیل میں بیماری کا ڈرامہ کیا، جیل سے اسپتال گئے تو سالگرہ منانے لگے، ایسا لگا وہاں پارری ہو رہی ہے

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

میری گلی سے کوویڈ بھی ڈرتا ہے | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان پچھلے ایک برس کے دوران روزمرہ زندگی میں ایک شے ایسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے