ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مولوی عبدالقوی کو تھپڑ ماردیا، تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئے.
تھپڑ کے معاملے پر مفتی عبدالقوی نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک ٹی وی پروگرام کے لیے حریم شاہ اور مجھےکراچی بلوایا گیا تھا۔
میڈیا سے گفگتو میں مفتی قوی کا مزید کہنا تھا کہ میں ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا، کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا گیا اس کا جواب بہت جلد مل جائے گا۔