منگل , 24 نومبر 2020
ensdur

جیکب آباد میں مبینا مذہب تبدیل کرکے شادی کرنے والی لڑکی کو عدالت نے چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کراچی منتقل کرنے کا حکم۔

جیکب  آباد(سماچار نیوز) جیکب آباد میں مذہب تبدیل کر کہ مبینا طور شادی کرنے والی لڑکی کو عدالت نے چائلڈ پروڈکشن سنٹر کراچی منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس حوالے سے جیکب آباد کی سیکنڈ ایڈشنل سیشن جج غلام  علی کناسرو کی عدالت نے مسلمان ہو کر شادی کرنے والی لڑکی مہک المعروف علیزہ  کے حوالے سے  محفوظ کیا گیا فیصلا  جاری کردیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے لڑکی مہک المعروف علیزہ کے نکاح کے حوالے سے تفتیش کا حکم دیتے ہوئے سیکریٹری ویمن ڈولپمینٹ اتھارٹی کو حکم جاری کیا ہے کہ  وہ لڑکی کو چائلڈ پروڈکشن سینٹر کراچی حفاظت کیساتھھ پہنچائیں اور تحقیقات کریں کہ اگر لڑکی بالغ نہیں ہے تو اس سے شادی کرنے والے علی رضا سولنگی اور اس کے سہولتکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار کا مرد اہلکاروں پر ہراسانی کا الزام

کراچی میں محکمہ اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار نے ادارے کے اکاؤنٹینٹ اور دیگر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے