منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

جیسی کرنی ویسی بھرنی، ایم این اے عالمگیر محسود کیخلاف کراچی میں وال چاکنگ

دوسروں کے خلاف وال چاکنگ کرنے والے تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیر خان محسود کے خلاف کراچی میں ان کے حلقہ انتخاب گلستان جوہر اور گلشن اقبال اور سندھ کے دیگر شہروں میں وال چاکنگ کی گئی ہے۔

وال چاکنگ میں پی ٹی آئی ایم این اے اور فکس اٹ تنظیم کے سربراہ عالمگیر خان محسود کے خلاف نعرے درج ہیں۔

وال چاکنگ گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر کے علاوہ حیدرآباد، نوابشاہ اور لاڑکانو میں بھی کی گئی ہے، وال چاکنگ میں فکس اٹ والو حیا کرو شرم کرو، ڈھکن چور، گٹر سیاست کے بانی، گٹر کی کہانی جیسے نعرے درج ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل عالمگیر خان محسود کی فکس اٹ تنظیم کے ممبران نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ اور تصاویر شئر کی تھیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے