جمعرات , 25 فروری 2021
ensdur
اہم خبریں

جوزف بائیڈن 46 ویں امریکی صدر بن گئے، پہلے ہی دن مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر پابندی کے خاتمے کے بل پر دستخط کردیے

جوزف آر بائیڈن 46 ویں امریکی صدر بن گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے مظاہروں کے بعد سخت سکیورٹی حصار میں جوزف بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھانے کے بعد کہا ہے کہ سب کا صدر ہوں، کوئی تفریق نہیں کروں گا۔

متحد ہو کر دہشتگردی اور وباء کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اختلافات کو جنگ میں نہیں بدلنا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی سابق صدر ٹرمپ کے دورے کے کئی فیصلے واپس لینے کے احکامات دیے جن میں امریکی صدر نے بعض مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں پر امریکا میں امیگریشن پر پابندی ختم کرنے کے بل پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی صدر  کے احکامات کے تحت نوجوان تارکین وطن کو تحفظ دیا جائے گا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر روک دی جائے گی۔

امریکی صدر نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے کو پھر سے بحال کر دیا جب کہ تمام وفاقی املاک پر ماسک لازمی قرار دینے کے بل پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کیا عثمان بزدار استعفیٰ دیں گے؟ | سید مجاہد علی

تحریر: سید مجاہد علی مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز کے شور شرابے کو سیاسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے