ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

جمیعت علماء اسلام سندھ کے زیر انتظام کراچی میں تحفظ آئین پاکستان جلسہ کل کراچی میں ہوگا۔

 

کراچی (سماچار نیوز) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اسلم غوری، ڈاکٹر نصیر الدین سواتی، مولانا محمد غیاث، سمیع الحق سواتی اور مولانا حماد اللہ شاہ نے کہا ہے کہ جمعرات 27 فروری کو کراچی کا تحفظ آئین پاکستان جلسہ عام جعلی حکمرانوں کے عزائم کو خاک میں ملا دے گا، جلسہ عام کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ، جلسہ عام کیلئے اسلامیہ کالج مزار قائد کے قریب پنڈال سج چکا ہے ، جلسہ عام کا آغاز دن 1 بجے ہوگا ، کراچی کے تمام اضلاع سے جے یوآئی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور عوام قافلوں کی صورت میں بھرپور شرکت کریں گے ، جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اپنے خصوصی خطاب میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، جلسہ عام سے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان میں جے یو پی کے شاہ اویس نورانی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو، مرکزی جمعیت جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر ، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ ، جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، ایم ایم اے سندھ کے صدر علامہ راشد محمود سومرو ودیگر خطاب کریں گے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جے یوآئی کی جاری سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنان اخلاق و تہذیب کے دائرے میں رہ کر موثر مہم چلارہے ہیں، جمعیت علماء اسلام کی سوشل میڈیا ٹیم نے قلیل عرصے میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے، ٹیم جے یو آئی نے مخالفین کو دلائل سے شکست دیکر نہتا کیا ہے سوشل میڈیا پر جے یو آئی کی سوشل میڈیا ٹیم فتنوں کا تعقب اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے شائستگی کیساتھ اپنی یہ مہم جاری رکھے گی ۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے