ہفتہ , 23 جنوری 2021
ensdur

جلسہ سے پہلے گرفتاریوں و تشدد نے ثابت کیا کہ سلیکٹڈ حکومت درحقیقت آمریت کا جیتا جاگتا نمونہ ہے، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جلسہ سے پہلے گرفتاریوں اور تشدد نے ثابت کردیا کہ سلیکٹڈ حکومت درحقیقت آمریت کا جیتا جاگتا نمونہ ہے۔

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے 5 دہائیاں آمروں کے خلاف جنگ لڑی ہے، اور لوگوں کی غیرمتزلزل حمایت سے آمروں کو شکست سے ہمکنار بھی کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کل ملتان میں یوم تاسیس کے جلسہ میں پی ڈی ایم کی پوری قیادت کو مدعو کیا ہے۔ ہر کارکن سلیکٹڈ حکومت اور اس کی متعصب انتظامیہ کے ہتھکنڈوں کے باوجود پنڈال پہنچے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری ملتان کے عظیم الشان جلسہ عام میں میری نمائندگی کریں گی اور جلسہ عام میں پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں کا استقبال کریں گی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

دن نثار کیے جا ، سب پے وار کیے جا | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان جھے واقعی سمجھ میں نہیں آتا کہ حکومتوں کو گڈگورننس کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے