ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا، مریم نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کی فتح قرار دیدیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی۔ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور، چینی چور، بجلی چور، ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔ تمھارے پاس اب وزیراعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ووٹ چور کرسی چھوڑ۔

ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی صاحب کو دلی مبارکباد، پی ڈی ایم کو بھی مبارکباد، مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی کو بھی مبارکباد اور شاباش۔ نواز شریف کے فیصلے اور بیانیے کا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا۔ شاباش مسلم لیگ ن ! مستقبل آپ کا ہے انشاء اللہ.

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے