جمعہ , 10 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
243599
  • Sindh 100900
  • Islamabad 13829
  • KP 29406
  • Punjab 85261
  • Balochistan 11052
  • GB 1619
  • AJK 1485
  • DEATH 5058

تم پر نزاع کا عالم آچکا الودع نیازی | نذیر ڈھوکی

تحریر: نذیر ڈھوکی

اسلام آباد میں اقتدار کے ایونوں کی راہ درایوں میں ہونے والی شرگوشیوں نے بلاخر مختلف آوازوں کی گونج کا رنگ اختیار کردیا ہے، اب تو وزرا ٹی وی چینلوں پر گل ودھ گٸی ہے، کا کلام سنا رہے ہیں جبکہ حکومتی ممبران پارلیمنٹ اپنی حکومت کی ناکامی کے دکھڑے بیاں کر رہے ہیں۔
سلیکٹروں کے اس گوھر نایاب کی کاوش کو دیکھ کر دو نابین شاعروں کا بنا شعر یاد آیا جاتا ہے، ایک شاعر نے کہا کہ
اس ذلف کو دیکھا تو شب دیجور کی سوجھی
دوسرے نابین شاعر نے مصرہ جوڑا
اندھے کو اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی۔
قصور عمران خان کا نہیں ہے قصور عقل کے ان اندھوں کا ہے جنہوں پلے بواٸے کی پرورش کرکے ملک کو اندھرے راستے پر گامزن کیا، چونکہ ان کے عقل پر لالچ کے کفل لگے ہوتے ہیں، اس لیٸے تاریخ کا سبق سمجھ نہیں پاتے کہ سیاستدان ہمشہ جنم لیتے ہیں تاریخ ہی ان کی رہنماٸی کرتی ہے ،ایسے انسان قدرت کی خاص تخلیق ہوتے ہیں، جبکہ حکمران کوٸی بھی بنایا جا سکتا ہے جیسے فوجی آمر یا اسٹیبلشمنٹ کے گملوں میں اگاٸے گٸے سیاستدان . فوجی آمر صرف اس نقشے پر چلتے ہیں جنہیں اپنے ہی ملک پر قبضہ کرنے کے بعد ہاتھ میں نقشہ تھمایہ جاتا ہے کہ اس نقشے کے داٸرے سے ایک سینٹی میٹر بھی باھر نہیں نکلنا ،بالکل اس طرح ہی ہی گملوں میں اگنے والے سیاستدانوں کے اوپر کے چیمبر میں
ایک ٹیپ فٹ کیا جاتا ہے کہ بس وہ  ایک کی راگنی گاتا رہے عمران خان کے ساتھ بھی یہ ہی معاملا ہے کہ کنٹینر پر لگایا گیا ٹیپ تخلیقار بھی نہیں نکال پاٸے۔

اگر چہ منظور نظر وزیر اعظم کا تجربہ بھی ان کیلٸے رسواٸی بنتا رہا مگر اس بار کے تجربے نے انہیں چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا ہے ان کی یہ ایجاد بھی بگلے کی طرح ہے جو نہ اڑھ سکتا ہے نہ وزن اٹھا سکتا ہے۔ ملک کے بدنامہ زمانہ محکمہ ذراعت نے جھانگیر ترین کے تعاون سے جس تبدلی کی آبیاری کی تھی وہ پورس کا ہاتھی سونامی بن کر ریاست کا ستیا ناس کر چکا ہے۔

محکمہ ذراعت نے سیاسی انجنیئرنگ سے ایک بے ثمر پودے میں مختلف پھلوں سموٸے تھے اس پودے نے نہ قد بڑھایا نہ ثمر دے سکے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ وہ ممبر قومی اسمبلی جو اپنے حلقوں میں سیاسی اثر رکھتے ہیں پرواز کیلٸے پر کھول چکے ہیں۔ وفاقی وزیر چودھری فواد کے مطابق کے وزیر آعظم عمران خان نے پانچ ماہ کی بات کی ہے مگر سیاسی تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ خان صاحب پر نزاع کا عالم آچکا ہے۔

الودع نیازی صاحب۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

ہمارا تعلیمی نظام | لاریب مشتاق

تحریر: لاریب مشتاق کسی بھی ملک اور قوم کے لئے اس کا تعلیمی نظام نہایت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے