پیر , 30 نومبر 2020
ensdur

ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں منہدم، 4 جاں بحق

ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں اور چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ ترک شہر ازمیر کے گردو نواح میں آیا جس کی شدت امریکی ریکٹر اسکیل کے مطابق 7.0 ریکارڈ کی گئی۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 16.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے ترکی کے مغربی ساحل پر محسوس کیے گئے۔ زلزلوں کے جھٹکے بلغاریہ اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے، ترکی اور یونان فالٹ لائن پر موجود ہیں جہاں پر اکثر اوقات زلزلے آتے رہتے ہیں۔

 

ترک خبر رساں ادارے اناطولیہ کے مطابق استنبول کے گورنر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے استنبول میں بھی محسوس کیے گئے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی میں زلزلے کے بعد سے متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہیں جبکہ زلزلے کے بعد ترکی اور یونان نے مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کی امداد پر اتفاق کیا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی راولپنڈی میں انتقال کرگئے

سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کرگئے۔ میر ظفراللہ خان جمالی دل کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے