جمعرات , 25 فروری 2021
ensdur
اہم خبریں

ترقی پسند رہنما رسول بخش پلیجو کو لائیو پورٹریٹ کے ذریعے خراج پیش

نامور آرٹسٹ سحر شاہ رضوی عظیم انقلابی لیڈر اور ترقی پسند دانشور رسول بخش پلیجو کی ۹۱ویں سالگراھ کے پر مسرت موقعے پر آن لائین لائیو پورٹریٹ بناتے ہوئے اجرک اور انقلابی نغموں سے بھرپور خراج پیش کیا۔ ایک گھنٹے سے زیادہ اس براہ راست فن چترکاری میں دنیا بھر سے بیس ہزار سے زیادہ مداح شامل رہے اور وہ بھی انقلابی نغمے سنتے ہوئے پلیجو صاحب اور آرٹسٹ پر ہزاروں کے تعداد میں کمینٹس کرتے رہے۔
اس موقعے پر کمینٹری کرتے ہوئے آرٹسٹ سحر شاہ نے کہا کہ رسول بخش پلیجو مظلوموں کا ساتھی اور ایک عظیم انقلابی رہنما تھے جنہوں نے لاکھوں لوگوں کی سیاسی تربیت کی اور دیہاتی عورتوں کو سیاسی شعور دیکر انقلابی و عملی سیاست میں لے آئے۔ آرٹ، ادب اور کلچر ان کی رگ رگ میں بھرا ہوا تھا، وہ انقلابی نظریات کو ادب اور آرٹ سے آشکار کرتے تھے۔ اس لئے میں نے انہیں آرٹ اور انقلابی نغموں سے خراج پیش کیا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کیا عثمان بزدار استعفیٰ دیں گے؟ | سید مجاہد علی

تحریر: سید مجاہد علی مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز کے شور شرابے کو سیاسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے