ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

تحریک انصاف کے 12ارکان قومی اسمبلی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کیلئے تیار

تحريک انصاف کے بارہ ارکان قومی اسمبلی نے ن لیگ کی ٹکٹ کے عوض سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا کو ووٹ دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ یہ انکشاف بھی پی ڈی ایم کے سینیٹ امیدوار نے جاتی امرا میں لیگی رہنماوں سےملاقات میں کیا۔

نجی ٹی وی چینل سما نے پی ڈی ایم کے کل کے اجلاس کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بارہ ایم این ایز نے اسلام آباد سےسینیٹ سیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو بڑی آفر کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جاتی امرا میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے سینئررہنماوں کے درمیان ملاقات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا کہ بارہ حکومتی ایم این ایز ایسے ہیں جو اگلے الیکشنز میں نون لیگ کی ٹکٹ کےعوض سینیٹ انتخاب میں پی ڈی ایم کو ووٹ دیں گے۔

نجی چینل کے ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ان حکومتی ارکان اسمبلی سے نرمی برتیں اور رابطہ ہوجائے تو ہم اسلام آباد کی اہم ترین نشست جیت سکتے ہیں جس پر مریم نواز نے کہا کہ ہم بالکل آپ کا ساتھ دیں گے اورآپ کی جیت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

میٹنگ میں پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے جب بھی کوئی اہم موقع ہوتا تھا تو ان کی پارٹی کے ایم این ایز کو فون آتے تھے لیکن اس مرتبہ سینیٹ الیکشن میں کسی ایم این اے نے ایسی شکایت نہیں کی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے