اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کی عید ملن پارٹی میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی فاصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔

عید مِلن پارٹی کا اہتمام تین روز پہلے بلدیہ ٹاؤن کراچی میں کیا گیا تھا جس میں تحریک انصاف کے کارکنان، پارٹی رہنماؤں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نےعید مِلن پارٹی میں سماجی فاصلے کی دھجیاں اڑا دیں، جبکہ پارٹی میں شریک زیادہ تر کارکنان اور رہنماؤں نے ماسک بھی نہیں پہنے ہوئے تھے۔

عید ملن پارٹی میں اراکین اسمبلی حلیم عادل شیخ، عطاء اللہ ایڈوکیٹ، سعید آفریدی، رابستان خان سمیت دیگر نے شرکت کی تھی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

بلاول بھٹو زرداری کے بتائے گئے دھماکہ خیز اِنکشافات سچ ہیں یا جھوٹ؟

رپورٹ: امام بخش آپ بلاول بھٹو زرداری کو سخت ناپسند کرتے ہیں یا پھر دل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے