کراچی: ( سماچار نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے کچھ عرصہ قبل لاڑکانہ میں جلسہ کا اعلان کیا تھا اور جلسہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں کہ اچانک جلسہ کو ملتوی کر دیا گیا، زرائع کے مطابق جلسہ کے میزبان نے تحریک انصاف کو الوداع کرنے کا فیصلہ کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے مرکزی رہنماء شفقت انڑ نے تحریک انصاف کو الوداع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں شفقت انڑ کی پیپلز پارٹی قیادت سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں اور وہ جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔
