منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

تحریک انصاف نے اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کی مخالفت کا اعلان کردیا

حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کی مخالفت کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے بلز تیار کرلیے گئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور ممبران کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات ایکٹ میں ترمیم کے تین بلز سینیٹ ایجنڈا میں شامل کرلیے گئے جو پیر کو سینیٹ میں پیش کیے جائیں گے۔

یہ بلز سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سجاد حسین توری، دلاور خان، ڈاکٹر اشوک کمار اور دیگر سینیٹرز کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں۔

اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی کوششوں کا حصہ نہیں بنے گی۔

فیصل جاوید نے کہا کہ تحریک انصاف ارکان سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کی مخالفت کرے گی کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے قومی وسائل کی بچت کی ہدایات دے رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور تحریک انصاف کی ترجیح عوام خصوصاً غریب طبقہ ہے اور قومی خزانے کو خود پر استعمال نہ کرنے کی ابتداء وزیراعظم نے خود سے کی ہے لہذا ملکی معیشت مستحکم ہونے تک عوامی نمائندوں کو بھی وزیراعظم کی تقلید کرنی چاہیے۔

بشکریہ جیو نیوز

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے